QR CodeQR Code

ملتان، برما میں مسلمانون کے قتل عام کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

17 Jun 2013 10:02

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادی کی خاموشی دہرے معیار کی عکاسی کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے زیراہتمام برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر خالد رشید، خواجہ عبدالرحمن ودیگر نے کی۔ مظاہرین نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف یو این اے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادی کی خاموشی دہرے معیار کی عکاسی کررہی ہے اور مسلمانوں کو ہر جگہ جارحیت کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود بھی دہشت گردی کا لیبل مسلمانوں کے ساتھ لگا ہوا ہے۔ ایسے وقت میں اُمت مسلمہ متحد ہوکر مسلمانوں پر جاری ظلم کے خلاف آواز بلند کرے۔


خبر کا کوڈ: 274202

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274202/ملتان-برما-میں-مسلمانون-کے-قتل-عام-خلاف-جماعت-اسلامی-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org