0
Monday 17 Jun 2013 09:59

قائد اعظم کی ریذیڈنسی پر حملہ ملک دشمن عناصر کی سازش ہے، سلیم الرحمن میو

قائد اعظم کی ریذیڈنسی پر حملہ ملک دشمن عناصر کی سازش ہے، سلیم الرحمن میو
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے صوبائی رہنمائوں سلیم الرحمن میو، مرزا نذیر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی نے ملک اور قوم کو تباہ کردیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں محترمہ بینظیر بھٹو، فوجی جوانوں اور عام شہریوں نے ہزاروں قربانیاں دیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر حملہ اور دہشت گردی کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ملک دشمن عناصر کی سازش ہے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی حیدر گیلانی کو اغواء کرنا اور محی الدین بھنڈر اور اُن کے سیکیورٹی گارڈز کا قتل بھی کھلم کھلا دہشت گردی ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلی میاں شہباز شریف اپنے منصف اور انصاف سب کے لیے کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں اور سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 274204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش