0
Monday 17 Jun 2013 09:26
مغرب ماضی کی غلطیوں کا اعادہ نہ کرے

امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو ایران کی اہمیت تسلیم کر لینی چاہئے، جیک اسٹرا

امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو ایران کی اہمیت تسلیم کر لینی چاہئے، جیک اسٹرا
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جیک سٹرا نے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھنا چاہئیں۔ برطانوی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے ساتھ برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ مغرب کو ماضی کی غلطیوں کا اعادہ نہیں کرنا چاہئے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایران کی اہمیت تسلیم کر لینی چاہئے کیونکہ انہیں ایران کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانوی وزیر ولیم ہیگ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ واضح رہے برطانیہ نے امریکہ کا ساتھ دیتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات توڑ لئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 274205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش