0
Monday 17 Jun 2013 13:01

بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگے گا غریبوں کی خوشحالی ترجیح ہے، پرویز خٹک

بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگے گا غریبوں کی خوشحالی ترجیح ہے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے کہاہے کہ سانحہ بلوچستان کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زیارت میں قائد اعظم محمدعلی جناح کی رہائش گاہ، بولان میڈیکل کمپلیکس اور خواتین یونیورسٹی کے طالبات میں بس میں دھماکوں کے پرزور مزمت کرتے ہیں یہ انتہائی افسوس ناک واقعات یہیں۔ وفاقی حکومت دہشت گردی کیخلاف جنگ کے خاتمے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر اس کے حل کیلئے واضح احکامات اٹھائیں۔ ہم امن کے قیام اور بیرون مداخلت کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں ایسا نظام قائم کریں گے۔ جس میں عوام کو وزیر اعلیٰ کے پاس آنانہ پڑے اور اپنے علاقے میں غریب لوگوں کو انصاف ملے اور ان کے مسائل حل ہوسکے ہم غریبوں کے ووٹوں پر منتخب ہوئے اور غریبوں کے مسائل حل کریں گے اور عوام واضح تبدیلی دیکھیں گے۔ وہ اتوار کے روز مانکی شریف میں اپنی رہائش گاہ پر کھولی کچہری سے خطاب کررہے تھے۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ 20 جون کو پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان قومی اسمبلی میں حلف اٹھاکر اپنا پالیسی بیان دیں گے۔ اس کے بعد ہم عمران خان کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دیں گے جہاں پروہ ممبران صوبائی اسمبلی اور عوام سے خطاب کریں گے اور صوبے کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے انہوں نے کہا جب عمران خان خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے تو ان کو تمام حکومتی اقدامات اور کارگردگی سے آگاہ کریں گے ہم وہی کام کررہے ہیں جس کا ہم نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے وعدہ کیاہے۔ اور جس وعدے پر عوام نے ہمیں ووٹ دیا اور اس پر پورا اتریں گے۔ بجٹ کے حوالے سے پرویزخان خٹک نے کہا کہ ہم عوام دوست بجٹ پیش کریں گے۔ جس میں عوام کے لئے کوئی نیا ٹیکس نہیں آئے گا ہم خود عوام میں سے ہیں۔ غریب عوام کے مشکلات نہیں بڑھائیں سرکاری ملازمین اور کارخانوں کے مزدوروں کے لئے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ بجٹ میں سب سے زیادہ کام غریبوں کے لئے کررہے اور کوشش کریں گے ۔ جتنی سہولیات غریبوں کو دے سکیں۔ ہمارے وسائل محدود ہیں لیکن اس کے باوجود ہم غریب عوام کی خوشحالی اورترقی کو اولین ترجیح دیں گے۔ پرویز خان خٹک نےکہا کہ ہم سے تمام محکموں کو کرپشن کے خاتمے ناجائز تجاویزات ملاوٹ کے خلاف مہم ہسپتالوں تھانوں پٹوار خانوں کا کلچر تبدیل کرنے احکامات جاری کردیئے کوئی ہمیں دھوکہ نہیں دے سکتا میں اور میری ٹیم بیدار ہے آخری تاریخ 30 جون ہوگا اس کے بعد کوئی غلط کام برداشت نہیں ہوگا۔ پرویز خان خٹک نے کوئٹہ بولان میڈیکل کالج اور خواتین بس میں دھماکوں اور زیارت میں قائد اعظم کی تاریخی رہائش گاہ پر حملے پر ہمیں بہت افسوس ہے ہم بلوچستان کے عوام کے حملے پر ہمیں بہت افسوس ہے ہم بلوچستان کے عوام کے غم میں برابر شریک ہیں۔ اور ان حملوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ صوبے کے بندوسبتی علاقے میں امن لانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ تاہم قبائل میں امن و امان کے قیام اور بیرون مداخلت کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے گی تو اس کا حل تلاش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 274268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش