QR CodeQR Code

اسرائیل پر 7 احمق حاکم ہیں، اسرائیلی اخبار

2 Jun 2010 15:55

اسلام ٹائمز: اسرائیلی روزنامے ہاآرٹس نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کابینہ کے 7 احمق وزراء کا تھا۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی روزنامے ہاآرٹس نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں غزہ جانے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں لکھا ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی اسرائیلی حکومت کے 7 احمق وزرا نے کی تھی جو اس قابل بھی نہیں ہیں کہ اپنی ناک کی دوسری جانب دیکھ سکیں۔ روزنامہ ہاآرٹس لکھتا ہے کہ اس حادثے کی توقع پہلے سے کی جارہی تھی اور ہم اس کی پیش بینی کر چکے تھے۔ اخبار لکھتا ہے کہ یہ 7 وزیر اپنے شیطانی اور جنون آمیز اقدامات سے ہمیں خطرات سے روبرو کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بنجمن نیتن یاہو وزیراعظم، ایہود باراک وزیر جنگ، موشہ یعلون وزیراعظم کا مشاور، بنی بگین وزیر مشورہ، بنجمن بن الیعاذر وزیر تجارت، الی یشای وزیر داخلہ اور وزیراعظم کا مشیر اسرائیلی کابینہ کے 7 وزرا محسوب ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 27427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/27427/اسرائیل-پر-7-احمق-حاکم-ہیں-اسرائیلی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org