QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

17 Jun 2013 14:56

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ عوامی خوشحالی کے نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ نے مالی سال 14-2013ء کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق بجٹ پیش کررہے ہیں۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کے مطابق خیبر پختونخوا کا بجٹ 3 کھرب 44 ارب روپے پر محیط ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر ایک فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے جبکہ صوبے میں ریوینیو اتھارٹی بنائی جائے گی۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ نگراں حکومت میں ہونیوالی بھرتیوں کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان بھی کرے گی۔ اس کے علاوہ عوامی خوشحالی کے نئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 274316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274316/خیبر-پختونخوا-کابینہ-نے-بجٹ-تجاویز-کی-منظوری-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org