0
Monday 17 Jun 2013 18:01

وفاقی بجٹ عوام کی امیدوں اور توقعات پر ڈرون حملہ ہے، جے یو آئی کراچی

وفاقی بجٹ عوام کی امیدوں اور توقعات پر ڈرون حملہ ہے، جے یو آئی کراچی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کراچی ڈویژن کے امیر مولانا الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی، صوبائی سیکریٹری جنرل مفتی عثمان یار خان، ڈویژنل جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی، مفتی محمد حماداللہ مدنی و دیگر نے وفاقی بجٹ کو عوام کی امیدوں اور توقعات پر ڈرون حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام اس بجٹ کے بعد آنے والے مہنگائی کے طوفان کو برداشت نہیں کر پائیں گے۔ گلشن اقبال کراچی میں مرکزی شوریٰ کے اجلاس کی تیاریوں کے لئے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنماﺅں نے حالیہ بجٹ کو نہایت غیر تسلی بخش قرار دیا اور حکومت سے اس پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی۔
 
جے یو آئی کراچی کے رہنماﺅں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری سے نبرد آزما ہیں اور پچھلے دو عشروں سے مہنگائی کے طوفان سے لڑتے لڑتے ان میں مزید برداشت کی طاقت ختم ہو چکی ہے اور نواز حکومت کے قیام سے ان میں بہتری کی توقعات اور امیدیں پیدا ہو چکی تھیں لیکن اب لگتا ہے کہ نواز شریف بھی عوام کو کوئی خاطر خواہ ریلیف نہیں دیں گے۔ رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اگر قوم سے مخلص ہیں تو غریبوں کے لئے علیحدہ بجٹ بنائیں اور کم آمدنی والے عوام کو ریلیف دیں۔
خبر کا کوڈ : 274374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش