0
Monday 17 Jun 2013 18:25

غنویٰ بھٹو کی بولان میڈیکل کمپلیکس اور طالبات کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت

غنویٰ بھٹو کی بولان میڈیکل کمپلیکس اور طالبات کی بس پر خودکش حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے بولان میڈیکل کمپلیکس اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی طالبات کی بس میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے بم دھماکہ کے نتیجہ میں 14 طالبات کی شہادت اور 19 کے زخمی ہونے نیز خودکش حملہ کے نتیجہ میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت متعدد فوجی و پولیس اہلکاروں کی شہید ہونے پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ سالہ زرداری دور حکومت اور اب نئی حکومت کے دور میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک تسلسل برقرار ہے اور دہشت گردی کے خلاف ہنوز جامع منصوبہ اور پالیسی کی تشکیل کے کوئی اثار نمایاں نہیں۔
 
سترکلفٹن سے جاری ہونے والے اپنے ایک مذمتی بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ یہ امر سب پر واضح ہے کہ دہشگردی کے اصل اسباب کو جاننے کی نہ تو کوشش میں مصروف عمل ہیں بلکہ حکمران طبقہ اور ان کے بیرونی آقا سامراجی قوتیں اور بالخصوص امریکا کی اس خطہ میں مذموم عزائم کی تکمیل اور ان کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے والے مذکورہ قوتوں کے گماشتہ حکمران عمل پیرا ہیں جس کے نتیجہ میں پاکستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ غنویٰ بھٹو نے اپنے بیان میں زیارت میں بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کی آخری رہائس گاہ کو دہشت گردی کے نتیجہ میں تباہ کرنے پر اپنے شدید غم و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 274381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش