0
Sunday 23 Jun 2013 02:37

ن لیگ گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ شہروں کی سطح تک لائے گی، فدا ناشاد

ن لیگ گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ شہروں کی سطح تک لائے گی، فدا ناشاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی گلگت بلتستان کے لئے عوامی اہمیت کے متعدد ترقیاتی منصوبہ جات کو وفاقی پروگرام 2013-14 میں شامل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی دے کر ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کی سطح تک لانے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) بلتستان کے ڈویژنل صدر اور سابق ڈپٹی چیف ایگزیگٹیو گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر و توسیع کے لئے 20 کروڑ روپے، سدپارہ ڈیم کے باقی کام کی تکمیل کے لئے 17 کروڑ روپے، شغرتھنگ بجلی گھر کے لئے  20 کروڑ روپے، ہرپوہ بجلی گھر کے لئے 27 کروڑ روپے مختص کرکے بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات منظور کردئیے گئے ہیں، جو اس علاقے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کی دلیل ہے۔ حاجی فدا محمد ناشاد نے یقین دلایا ہے کہ اب ترقیاتی بجٹ کا ایک ایک پیسہ انتہائی دیانتدار ی کے ساتھ خرچ ہوگا جس کے مثبت اور دور رس اثرات آنے والے دنوں میں عوام کے سامنے ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 274458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش