QR CodeQR Code

عمران خان کل قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے

18 Jun 2013 08:40

اسلام ٹائمز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل 19جون بروز بدھ قومی اسمبلی میں اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان لاہور میں ایک انتخابی جلسہ کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تھے۔ 

بعد ازاں وہ شوکت خانم میموریل ہسپتال میں ز یر علاج رہے اب ڈاکٹروں نے انہیں معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت دیدی ہے اور کل 19 جون بدھ کو وہ قومی اسمبلی میں ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔

ڈاکٹروں نے عمران خان کے مکمل معائنہ کے بعد انہیں صحت مند قرار دے دیا ہے اوروہ اب سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 274515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274515/عمران-خان-کل-قومی-اسمبلی-میں-حلف-اٹھائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org