0
Tuesday 18 Jun 2013 09:48

آزاد کشمیر گاڑی سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد

آزاد کشمیر گاڑی سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد پولیس نے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کے آزاد کشمیر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے شہید گلی کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے تلاشی کے دوران 130 کلو بارود، 740 مختلف بور کے رائونڈ، 1000 ڈیٹونیٹر، 200 فیوز برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اسلم اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی مظفرآباد نے اپنے آفس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جو بارود پکڑا گیا ہے اس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 274522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش