0
Tuesday 18 Jun 2013 10:27

ترابی کی تیونس کی حکمران جماعت کے سربراہ سے ملاقات

ترابی کی تیونس کی حکمران جماعت کے سربراہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے تیونس میں حکمران جماعت نہضہ اسلامی کے سربراہ شیخ راشد الغنوشی سے الجزائر میں اہم ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر سمیت امت مسئلہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت دلائے۔ عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے راشد الغنوشی کو آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بھارت نے اقوام متحدہ میں خود جا کر عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو حق خوداردیت فراہم کرے گا مگر بھارت اپنے ہی عہد سے پھر گیا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف اپنے عہد سے منحرف ہوا بلکہ اپنا حق مانگنے پر پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے اور ہندوستان کی مقبوضہ کشمیر میں موجود آٹھ لاکھ فوج مسلسل قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ نہ تو کوئی انسانی حقوق کی تنظیم مقبوضہ کشمیر جا سکتی ہے اور نہ ہی ریلیف کی کسی تنظیم کو بھارت مقبوضہ وادی کے اندر جانے کی اجازت دے رہا ہے۔ حتی کے او آئی سی کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو بھی کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے غزہ کی طرح پورے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ قائدین جیلوں میں ہیں، عوام کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔ گھروں میں تلاشی کے بہانے فوجی خواتین کی عصمت دری کر رہی ہے۔ بچوں اور خواتین کو ٹارگٹ بنایا جا رہا ہے۔ ان مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ہندوستان کو مزید شہ دے رہی ہے۔ عبدالرشید ترابی نے راشد الغنوشی سے کہا کہ تیونس میں اسلامی تحریک کی حکومت اپنے عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد بھی کرے۔
خبر کا کوڈ : 274533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش