0
Thursday 3 Jun 2010 07:02

اسرائیل غزہ کا محاصرہ فوری ختم کر دے،بان کی مون

اسرائیل غزہ کا محاصرہ فوری ختم کر دے،بان کی مون

نیویارک:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کریں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس طرح کا المیہ دوبارہ پیس نہ آئے،اس کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔فریڈم فلوٹیلا پر حملے کی شفاف اور غیر جانبدارنہ تحقیقات کے لئے کئی آپشنز زیر غور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے اسرائیلی محاصرے کا غلط اور منفی نتیجہ نکلا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کی انتہا کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے مطالبات مسترد کر دیئے ہیں۔ٹی وی پر قوم سے خطاب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا کا مقصد غزہ کا محاصرہ توڑنا تھا،امداد پہنچانا نہیں۔دوسری جانب قائرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے بعد تنظیم کے سیکرٹری جنرل عمرو موسی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عرب لیگ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 27468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش