QR CodeQR Code

شام کو اسرائیل مخالف ہونیکی سزا دی جا رہی ہے، سابق فرانسیسی وزیر خارجہ

18 Jun 2013 17:08

اسلام ٹائمز: ایک انٹرویو میں رولینڈ ڈوماس نے کہا کہ شام میں ہونیوالی گڑبڑ سے دو سال پہلے میری ملاقات برطانوی حکام سے ہوئی، جنہوں نے میرے سامنے اعتراف کیا کہ وہ شام میں کچھ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس کے سابق وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ شام کو اسرائیل مخالف ہونے کی سزا دی جارہی ہے اور اس کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی عرب اسپرنگ سے دو سال پہلے کرلی گئی تھی۔ ایک انٹرویو میں فرانس کے سابق وزیر خارجہ رولینڈ ڈوماس نے کہا کہ شام کے خلاف جنگ تیار شدہ، پہلے سے سوچی سمجھی اور منصوبہ بندی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں یہ جنگ اس لئے اہم ہے کہ شامی حکومت اسرائیل کے خلاف ہے، اسی لئے ہر چیز خطے میں پہنچا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انہیں اسرائیل کے سابق وزیراعظم نے بتائی، جن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن جو ہم سے متفق نہیں ہوگا اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں ہونے والی گڑبڑ سے دو سال پہلے میں انگلینڈ میں کسی کام کے سلسلے میں تھا، جہاں میری ملاقات برطانوی حکام سے ہوئی، جنہوں نے میرے سامنے اعتراف کیا کہ وہ شام میں کچھ کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ سابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ امریکہ نہیں برطانیہ میں ہو رہا تھا، برطانیہ شام میں باغیوں کو داخل کرنے کے لئے انہیں منظم کر رہا تھا۔ انہوں نے اس کے باوجود کہ میں وزیر نہیں تھا مجھ سے بھی اس بارے میں پوچھا کہ کیا میں اس معاملہ میں شامل ہونا پسند کروں گا۔ رولینڈ ڈوماس نے کہا کہ یقیناً میں نے منع کر دیا، میں نے کہا کہ میں فرانسیسی ہوں اور اس معاملہ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 274682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274682/شام-کو-اسرائیل-مخالف-ہونیکی-سزا-دی-جا-رہی-ہے-سابق-فرانسیسی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org