QR CodeQR Code

اسرائیل کے قیام سے قبل دہشتگردی کا وجود نہ تھا،مہاتیر محمد

3 Jun 2010 07:11

اسلام ٹائمز:ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ مسلم ممالک،حکومتوں اور رضا کاروں کو محصورین غزہ کی امداد کی پشت پناہی کرنی چاہئے


کراچی:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کے قیام سے پہلے دہشتگردی کا وجود ہی نہیں تھا۔آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ امریکا خود ہی بین الاقوامی ضوابط کی پابندی نہیں کرتا۔جس کی مثال عراق پر امریکی جارحیت ہے۔اتحاد سے ہی امریکا پر دباوٴ ڈالنا ہو گا۔
مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیل کے قیام سے ہی دہشتگردی نے جنم لیا۔ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ مسلم ممالک،حکومتوں اور رضا کاروں کو محصورین غزہ کی امداد کی پشت پناہی کرنی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 27469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/27469/اسرائیل-کے-قیام-سے-قبل-دہشتگردی-کا-وجود-نہ-تھا-مہاتیر-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org