0
Tuesday 18 Jun 2013 21:26

پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے، اے کے انٹونی

پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے، اے کے انٹونی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو بھارت کے مفاد میں بتاتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج پونے شہر میں کہا کہ ہندوستان پاکستان تعلقات بہتر بنانے کے لئے پڑوسی ملک کو اپنی سرزمین سے کام کر رہے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنی چاہئے، انہوں نے پونے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کو لے کر فکر مند ہیں، انہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے جس سے ہمارے تعلقات بہتر ہونگے، اے کے انٹونی سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان میں حکومت تبدیل کرنے سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوسکیں گے، پاکستان کو اپنا سب سے قریبی پڑوسی بتاتے ہوئے اے کے انٹونی نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے کیونکہ پرسکون اور مستحکم پاکستان ہمارے مفاد میں ہے، بھارت چین تعلقات اور سرحد کی صورتحال کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ حالیہ مسئلہ دونوں ممالک کے اطمینان کے مطابق حل کر لیا گیا ہے، اور پیدا ہونے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے ہمارے پاس ایک نظام ہے، انہوں نے کہا کہ سرحد پر امن برقرار رکھنے کے لئے سطحی فیصلہ ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں ملک عنقریب مشترکہ مشق بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 274703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش