QR CodeQR Code

ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو صدر آصف علی زرداری کی مبارکباد

18 Jun 2013 19:47

اسلام ٹائمز: ایرانی صدر کے نام اپنے تہنیتی پیغام صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاک ایران دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے، ایران تیز تر ترقی جاری رکھے گا اور خطے میں امن و امان استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں پاک ایران دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے ایران کے منتخب صدر کے نام تہنیتی پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹر حسن روحانی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی دانشمندانہ قیادت میں برادر ملک ایران تیز تر ترقی جاری رکھے گا اور خطے میں امن و امان استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی طور پر قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے دوستانہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون اور خوشگوار روابط کے فروغ کیلئے ان کیساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نومنتخب صدر اور ایران کے برادر عوام کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 274724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274724/ایران-کے-نومنتخب-صدر-ڈاکٹر-حسن-روحانی-کو-آصف-علی-زرداری-کی-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org