QR CodeQR Code

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، عبدالوحید آرائیں

18 Jun 2013 20:54

اسلام ٹائمز: ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں، لٹیروں، کرپشن اور بے قاعدگیوں کا خاتمہ ہونے والا ہے۔


اسلام ٹائمز: صوبائی وزیرجیل خانہ جات چودھری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ ہم کسی کے ہاتھوں یرغمال ہوں گے اور نہ ہی ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پر پوری قوم افسردہ اور رنجیدہ ہے۔ بہت جلد ملک سے اندھیروں، لٹیروں، کرپشن اور بے قاعدگیوں کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ کا کارکن ہوں اور کارکن ہی رہوں گا یہ وزارت مجھے اپنے ساتھیوں سے جدا نہیں کرسکتی۔


خبر کا کوڈ: 274750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274750/دہشت-گردی-کے-خاتمے-لیے-پوری-قوم-کو-متحد-ہونا-ہوگا-عبدالوحید-آرائیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org