QR CodeQR Code

میران شاہ، چیک پوسٹ پردہشتگردوں کابزدلانہ حملہ، 2اہلکارجاں بحق

18 Jun 2013 21:32

اسلام ٹائمز: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے 2چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا۔ حملے میں خاصہ دار فورسز کے 2اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ کوہاٹ کے قریب دہشت گروں کے دو گرپوں میں جھڑپ میں 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب اور تیگہ چیک پوسٹ پر آج صبح دہشت گروں نے حملہ کردیا۔ جس میں خاصہ دار فورسز کے 2اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ کھجوری چیک پوسٹ پر حملے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کو فوری طور پر بند کردیاگیا ہے اور بھاری نفری کی چیک پوسٹ پر تعینات کردی گئی۔

کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے 2گرپوں میں جھڑپ کے دوران ایک گروپ کے 4افراد اور دوسرے گروپ کے 3افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 2زخمی بھی ہوئے ہیں۔علاقے میں کشیدگی جاری ہے۔ سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 274764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274764/میران-شاہ-چیک-پوسٹ-پردہشتگردوں-کابزدلانہ-حملہ-2اہلکارجاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org