0
Tuesday 18 Jun 2013 22:17

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی مردان خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی مردان خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ترجمان نے مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں ہونے والے خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں اراکین اسمبلی محفوظ نہ ہوں، وہاں عوام کو جان و مال کا تحفظ کیسے حاصل ہوسکتا ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مردان خودکش حملہ نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشتگرد جب چاہیں اور جسے چاہیں نشانہ بناسکتے ہیں۔ ترجمان نے ایم پی عمران مہمند سمیت 28 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشتگردوں کے ہاتھوں کوئی بھی محفوظ نہیں، اب ملک کے تمام طبقات کو یک زباں ہوکر دہشتگردوں کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی صوبائی حکومت امن و امان کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر حل کرے۔ تحریک انصاف کی سربراہی میں قائم مخلوط حکومت کو الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 274768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش