QR CodeQR Code

افغانستان، بگرام ایئربیس پر راکٹ اور مارٹر گولوں حملہ، 4 امریکی فوجی ہلاک

19 Jun 2013 07:26

اسلام ٹائمز: امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب قطر میں طالبان کے باضابطہ دفتر کا افتتاح ہوا ہے اور طالبان نے افغان حکام اور امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنیکا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں بگرام ایئربیس پر حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق چاروں امریکی فوجی بگرام ایئربیس پر حملے میں مارے گئے ہیں۔ ایک امریکی عہدے دار کے مطابق بگرام ایئر بیس کو شدت پسندوں نے راکٹ اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کی گئی۔ حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب قطر میں طالبان کے باضابطہ دفتر کا افتتاح ہوا ہے اور طالبان نے افغان حکام اور امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان افغان حکومت سے امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جبکہ نیٹو نے کابل کی سکیورٹی کی ذمے داری افغان حکومت کے حوالے کر دی ہے۔ دیگر ذرائع کے مطابق پینٹاگون نے بگرام ایئر بیس پر حملے میں مارے گئے 4 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، امریکی حکام کے مطابق حملے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب افغانستان میں سکیورٹی کی ذمہ داری مکمل طور پر افغان فورسز کے حوالے کر دی گئی ہے اور طالبان سے مذاکرات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 274832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274832/افغانستان-بگرام-ایئربیس-پر-راکٹ-اور-مارٹر-گولوں-حملہ-4-امریکی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org