QR CodeQR Code

طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مرحلہ آسان اور تیز نہیں ہوگا، باراک اوباما

19 Jun 2013 10:16

اسلام ٹائمز: شمالی آئرلینڈ میں موجود امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں دشواریاں درپیش ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ طالبان کا سیاسی دفتر کھولنا طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمت کا پہلا قدم ہے۔ شمالی آئرلینڈ میں موجود امریکی صدر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا مرحلہ آسان اور تیز نہیں ہوگا۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں دشواریاں درپیش ہوں گی۔ طالبان سے امن مذاکرات کے لیے قطر وفد بھیجوانے پر صدر کرزئی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ صدر اوباما نے واضح کیا کہ طالبان کو القاعدہ سے ناتا توڑنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 274842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/274842/طالبان-کے-ساتھ-مذاکرات-کا-مرحلہ-آسان-اور-تیز-نہیں-ہوگا-باراک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org