0
Wednesday 19 Jun 2013 16:18

سیکورٹی معاملات، افغانستان نے امریکہ کیساتھ جاری مذاکرات معطل کر دیئے

سیکورٹی معاملات، افغانستان نے امریکہ کیساتھ جاری مذاکرات معطل کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے کابل میں امریکہ کیساتھ سکیورٹی کے معاملے پر معاہدے کے سلسلے میں جاری دو طرفہ مذاکرات معطل کر دیئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق افغان حکومت نے اس اقدام کی وجہ مذاکرات میں ابہام بتایا ہے۔ صدر حامد کرزئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان امن مذاکرات کے حوالے سے امریکی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تنازع کی وجہ منگل کو قطر میں کھولے گئے طالبان کے دفتر کے نام کے بارے میں ہے۔ معطل کیے گئے مذاکرات میں افغانستان میں 2014ء بین الاقوامی فوجیوں کے انخلاء کے بعد امریکی فوجیوں کی موجودگی کی نوعیت پر بات کی جا رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر کرزئی طالبان کے دفتر کے نام کے بارے میں خوش نہیں ہیں۔ ہم اس نام اسلامک ایمریٹ آف افغانستان کی مخالفت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ایسی کسی چیز کا کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس سلسلے میں صدر کے موقف سے واقف تھا۔
خبر کا کوڈ : 274974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش