QR CodeQR Code

نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو انجمن فلاح ایرانی بلوچاں کی مبارکباد

19 Jun 2013 17:52

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں انجمن فلاح ایرانی بلوچاں کے صدر نے کہا کہ نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی قیادت میں ایران ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن فلاح ایرانی بلوچاں کے صدر برکت ملک رئیسی، نائب صدر حمل آزمون اور دیگر مرکزی عہدیداران نے ایرانی صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کراچی میں موجود ایرانی بھائیوں اور بالخصوص ایرانی بلوچوں سے حالیہ صدارتی انتخابات میں شرکت پر اظہار تشکر کیا ہے اور کراچی میں موجود ایرانی قونصل جنرل مہدی سجانی کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی قیادت میں ایران ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 275005

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275005/نومنتخب-ایرانی-صدر-ڈاکٹر-حسن-روحانی-کو-انجمن-فلاح-بلوچاں-کی-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org