0
Wednesday 19 Jun 2013 22:38

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ دھماکہ میں زخمی لیفٹیننٹ کرنل سید عمران حیدر جام شہادت نوش کر گئے

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ دھماکہ میں زخمی  لیفٹیننٹ کرنل سید عمران حیدر جام شہادت نوش کر گئے
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں 9 جون کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہونیوالے لیفٹیننٹ کرنل سید عمران حیدر گذشتہ روز سی ایم ایچ پشاور میں زخموں کی تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کر گئے۔ دریں اثناء کھجوری چیک پوسٹ کے قریب اور تیگہ چیک پوسٹ پر گذشتہ صبح شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا جس میں خاصہ دار فورسز کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ 

حملے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔ ادھر کوہاٹ میں درہ آدم خیل کے سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے 2 گروپوں میں جھڑپ کے دوران ایک گروپ کے 4 افراد اور دوسرے گروپ کے 3 افراد ہلاک، 2 زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 275078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش