0
Wednesday 19 Jun 2013 23:13

بائیو میٹرکس حیاتیاتی ڈیٹا ماپنے اور اس کا تجزیہ کرنے کا علم

بائیو میٹرکس حیاتیاتی ڈیٹا ماپنے اور اس کا تجزیہ کرنے کا علم
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں لوگوں کی شناخت اور سکیورٹی مقاصد کے لیے بائیو میٹرکس سسٹم تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ یہ نظام کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟ ترقی یافتہ ممالک میں انسانی شناخت کے روایتی طریقہ کار کی جگہ بائیو میٹرکس نظام نے لے لی ہے۔ بائیو میٹرکس حیاتیاتی ڈیٹا ماپنے اور اس کا تجزیہ کرنے کا علم ہے۔ بائیو میٹرک سے مراد ایسی ٹیکنالوجی ہے جس سے انسانی جسم کی خصوصیات ماپی جاتی ہیں اور اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ ان میں ڈی این اے، فنگر پرنٹس، آنکھوں کا تجزیہ، آواز کے نمونے، چہرے کے تاثرات اور ہاتھوں کے پرنٹ شامل ہیں۔ بائیو میٹرکس سسٹم لوگوں کی شناخت اور سکیورٹی مقاصد کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ شناخت کا یہ نظام نہ صرف آسان بلکہ غلطیوں سے بھی پاک ہوتا ہے۔ بائیو میٹرکس شناخت کا سب سے عام طریقہ ہاتھوں کی انگلیوں کے فنگر پرنٹس کی سکیننگ ہے۔ اس طریقے میں ایک مخصوص سافٹ ویئر فنگر پرنٹس کو ڈیجیٹل حالت میں لے آتا ہے۔ اس سافٹ ویئر میں ڈیٹا بیس بھی ہوتا ہے جو ایک فنگر پرنٹس کا دوسروں سے موازنہ کرتا ہے۔ بائیو میٹرکس طریقہ کار میں جسمانی اعضاء کے ساتھ ساتھ انسانی رویوں کی بھی مانیٹرنگ ہو سکتی ہے۔ رویوں پر نظر رکھنے والا نظام کسی بھی شخص کی چال ڈھال نوٹ کرکے اس کی شناخت کرسکتا ہے۔ لوگوں کی شناخت کے لئے دنیا بھر میں بائیو میٹرکس سسٹم تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 275086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش