QR CodeQR Code

پشاور، فوجی قافلے پر حملہ، 6 اہلکار جاں بحق

20 Jun 2013 10:23

اسلام ٹائمز: پشاور کی نواح میں سرہ خوارہ کے علاقے میں کوہاٹ روڈ پر آرمی کے ایک قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس سے 6 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ علاقہ دہشتگردی سے متاثرہ درہ آدم خیل کے قریب واقع ہے ۔


اسلام ٹائمز۔ آفیشلز ذرائع نے میڈیا کوبتایا کہ کوہاٹ روڈ پر متنی کے علاقے میں دہشتگردوں نے راکٹوں اور دوسرے بھاری ہتھیاروں سے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی ۔ اس دوران شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا جس میں 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ 

واضح رہے کہ 16 مئی کو عین اسی مقام پر فوج کے ایک کارواں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 5 سپاہی جاں بحق ہوئے تھے۔ کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) نے 17 مئی کوان دوہرے حملوں کی ذمے داری قبول کرلی تھی۔ جس میں متنی میں پولیس اور آرمی انجینیئر بٹالین کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ 16 مئی کے ان حملوں میں 5 سپاہی جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے دوسری جانب پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔ 

آفیشلز ذرائع کے مطابق کاررواں پر رات 10 بجے حملہ کیا گیا جبکہ جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 275163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275163/پشاور-فوجی-قافلے-پر-حملہ-6-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org