QR CodeQR Code

امریکہ سے مذاکرات آج شروع ہونگے، افغان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہوگا، طالبان

20 Jun 2013 13:53

اسلام ٹائمز: کابل میں افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان صدارتی محل میں اجلاس کے بعد بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مذاکرات افغانستان کی قیادت میں ہونے چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ سے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔ اُدھر افغان حکام کے مطابق امریکہ نے طالبان کے دفتر کی سیاسی حیثیت تسلیم نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ دوحہ میں موجود افغان طالبان کے نمائندے کے مطابق مذاکرات میں افغان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق افغان قیادت اور امن کونسل کے ساتھ آگے بڑھنے کے امور پر مشاورت جاری ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان جمعرات کو مذاکرات کی اطلاعات میں صداقت نہیں۔ ادھر کابل میں افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان صدارتی محل میں اجلاس کے بعد بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مذاکرات افغانستان کی قیادت میں ہونے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 275255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275255/امریکہ-سے-مذاکرات-آج-شروع-ہونگے-افغان-حکومت-کا-کوئی-نمائندہ-موجود-نہیں-ہوگا-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org