0
Thursday 20 Jun 2013 14:41

ایم کیوایم جمہوریت کی نہیں بلکہ آمریت کی پیداوار ہے، شبیر جان بلوچ

ایم کیوایم جمہوریت کی نہیں بلکہ آمریت کی پیداوار ہے، شبیر جان بلوچ
اسلام ٹائمز۔ لیاری سینٹرل کمیٹی کے کنوینر شبیر جان بلوچ نے کہا ہے کہ ریفرنڈم ہو نہ ہو کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کو ہر صورت میں حکومت کا حصہ بننا ہے۔ یہ تو صرف عوام کو بے وقوف بنانے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوریت کی نہیں بلکہ آمریت کی پیداوار ہے۔ اس میں کراچی گینگ وار کے لندن میں مقیم سرغنہ کے احکامات پر عمل ہوتا ہے کارکنوں کی مرضی یا تجاویز پر نہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جس جماعت میں کبھی پارٹی الیکشن تک نہیں ہوئے اس جماعت میں کارکنوں کی کیا حیثیت ہو گی اور ان کی رائے کا کتنا احترام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی اسی طرح کراچی گینگ وار کا اقتدار کے بغیر گزارہ محال ہے۔ اگر ان کو 3 مہینے تک حکومت سے دور رکھا گیا تو یہ تڑپ تڑپ کر مر جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ناسوروں کے لئے یہ بہترین حکمت عملی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک و قوم کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی گینگ وار ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل نہ کرے بلکہ انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ کراچی میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 275278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش