0
Thursday 3 Jun 2010 13:16

امریکہ میں اسلام چھوڑ دو کے اشتہار کے ساتھ بس چلا دی گئی

امریکہ میں اسلام چھوڑ دو کے اشتہار کے ساتھ بس چلا دی گئی
 نیویارک:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ میں ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کی توہین کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے اور ایک بس چلائی گئی ہے جس پر پیغام درج ہے کہ اسلام چھوڑ دو۔ اسٹاپ اسلامائیزیشن آف امریکہ کی سربراہ پامیلا گیلر نے نیویارک میں یہ بس متعارف کرائی ہے،جس پر اسلام کے خلاف نہایت نازیبا الفاظ درج ہیں۔امریکی مسلمانوں میں اس بس کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے اور اسے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ایک سازش قرار دیا جارہا ہے،پامیلا نے مسلمانوں کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے اس بس کو آزادی بس کا نام دیدیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق امریکا میں اسلام دشمنی کی ایک اور مثال سامنے آگئی،مذہب چھوڑنے والوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے تشہیر کا آغاز ہو گیا۔نیویارک میں درجنوں بسوں پر ایسے اشتہار آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن پر اْن مسلمانوں کو مدد فراہم کرنے کی باتیں کی گئیں ہیں جو دائرہ اسلام سے خارج ہونا چاہتے ہیں اور انہیں اپنی مقامی کمیونٹی سے کسی قسم کا خطرہ ہے۔عیسائی انتہا پسند پامیلا گیلر کے مطابق انہوں نے یہ مہم اس لئے شروع کی ہے،تاکہ وہ امریکا میں مذہبی آزادی کو فروغ دے سکیں۔تاہم ان کی اس مہم کو نیویارک کے شہریوں نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
امریکا میں سوسائٹی آف مسلم ایڈوانسمنٹ کے ڈائریکٹری ڈیسے خان نے کہا ہے کہ اکثر مسلمانوں کا خیال ہے کہ اس اشتہار کے ذریعے انہیں اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اشتہار اسلام دشمن جذبات پر مشتمل ہے۔اشتہار جون کے آخر تک بسوں پر آویزاں رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 27532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش