0
Thursday 20 Jun 2013 18:20

موجودہ تعلیمی نظام نوجوان نسل کو دین سے دور کر رہا ہے، پروفیسر انور گجر

موجودہ تعلیمی نظام نوجوان نسل کو دین سے دور کر رہا ہے، پروفیسر انور گجر
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی نے استقبال رمضان مہم کا آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے طلباء میں آگاہی کے حوالے سے یونیورسٹی میں پمفلٹ کی تقسیم، پوسٹر اور بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ استقبال رمضان کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ وسطی میں استقبال رمضان کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر دارِ ارقم سکولز پروفیسر انور گجر، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی حافظ نعمان ظفر اور ناظم علاقہ وسطی بہرام سعید تھے۔ پروفیسر انور گجر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزہ اور نماز اسلام کی روح ہیں اور مسلمان اپنے اندر تقویٰ پیدا کریں رمضان المبارک کو اللہ تعالیٰ اور آپ کے رسول(ص) کی رضا حاصل کرنے کیلئے گزارا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کی ناکامی کی اصل وجہ قرآن مجید سے دوری ہے، قرآن کتاب ہدایت ہے قرآن ویران دلوں کو زندگی عنایت کرتا ہے مگر بد قسمتی سے ہم نے قرآن کو صرف بیٹیوں کو جہیز میں دینے یا برکت کے لیے گھروں میں چومنے تک محدود کر دیا ہے، قرآن کتاب انقلاب ہے جو مردہ قوموں کو زندہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اگر امت مسلمہ آج بھی قرآن پاک کا دامن تھام لیں اور بھولا سبق یاد کر لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ایک بار پھر دنیا میں کامیابی و کامرانی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قرآن مجید شاہ کلیہ ہے جس سے ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے اور سمجھنے کی اشد ضرورت ہے اور طلبہ رمضان المبارک میں ایک مرتبہ ضرور ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ حافظ نعمان ظفر نے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے استقبال رمضان مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس کا مقصد صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسول(ص) کی رضا مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام نوجوان نسل کو دین سے دور کر رہا ہے، بے رینیت کی یلغار کو روکنے کے لیے قرآن پاک کے نظام کو نافذ کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، رمضان المبارک کا با برکت مہینہ ہمارے پاس آرہا ہے، اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کی جائے اور جس مقصد کیلئے یہ مہینہ اللہ نے ہمارے لیے عطا کیا ہے اس مقصد کو پورا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 275329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش