0
Thursday 20 Jun 2013 23:52

قیام امن کیلئے امن کانفرنس بلانے کا اعلان

قیام امن کیلئے امن کانفرنس بلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں قیام امن کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ کل جماعتی کانفرنس میں حکومت میں شامل اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔

بدھ کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں شیرگڑھ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیاہے امریکہ کی آشیر ہاد ہے۔ طالبان نے دوحہ میں دفتر کھولا اور امریکہ نے افغان طالبان سے مذاکرات کرنے کی حامی بھری ہے جب امریکہ طالبان سے مذاکرات کرتاہے۔ توہم کیوں نہیں کرتے۔

شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ طالبان اس سرزمین کی پیداوار ہیں۔ ان سے امن کے قیام کیلئے مذاکرات کرنے میں کوئی قباحت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں بدامنی کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے روڈ میپ تیار کرلیں گے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند ہونےچاہئیں یہ صوبہ مزید بدامنی کا تحمل نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ صوبے میں جس طرح امن کا قیام ممکن ہو ویسے راستے اپنا ئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 275403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش