QR CodeQR Code

امریکہ طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے، تو ہم کیوں نہیں کر سکتے، وزیر داخلہ

21 Jun 2013 07:10

اسلام ٹائمز: چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں سردار سید ریاض حسین شاہ کے ڈیرہ پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہرانے کے لئے بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا گیا اور نتائج کو تبدیل کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک و قوم کی بقاء کے لئے دہشت گردوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔ فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے امریکہ کی جنگ میں جھونکا تھا جو اب تک جاری ہے۔ امریکہ طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے، تو ہم کیوں نہیں کر سکتے۔ طالبان سے مذاکرات کریں گے لیکن عزت کے ساتھ۔ تھانوں کو عقو بت خانہ نہ بنایا جائے۔ دنیا کے لئے وزیر ٹیکسلا والوں کا ''ویر'' ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے موہڑہ شاہ ولی شاہ ٹیکسلا میں سردار سید ریاض حسین شاہ کے ڈیرہ پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ حلقہ این اے 53 سے چوہدری نثارعلی خان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن موہڑہ شاہ ولی شاہ ان چند پولنگ اسٹیشنز میں سے تھا جہاں سے چوہدری نثارعلی خان کامیاب ہوئے۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہرانے کے لئے بے تحاشہ پیسہ خرچ کیاگیا اور نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ اس کے باوجود حلقہ این اے 53 میں ترقیاتی کام جاری رکھوں گا۔ تھانہ کلچر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تھانوں کو عقوبت خانہ نہ بنایا جائے اور بلاتفریق ہر مظلوم کی داد رسی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 275440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275440/امریکہ-طالبان-سے-مذاکرات-کر-رہا-ہے-ہم-کیوں-نہیں-سکتے-وزیر-داخلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org