0
Friday 21 Jun 2013 12:21

سوات میں امن قائم ہوچکا، سیاحت بحال کرینگے، گورنر

سوات میں امن قائم ہوچکا، سیاحت بحال کرینگے، گورنر
اسلام ٹائمز۔ 4 روزہ میلے میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر شوکت اللہ خان نے کہا کہ سوات میں سیاحت کی بحالی اور اسے پروان چڑھانے کیلئے اقدامات زیر غور ہے۔ مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت اس ضمن میں اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے۔ سوات کے عوام کی جرات اور بہادری کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کے تعاون سے یہاں مستقل بنیادوں پر امن قائم ہوچکا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ جنگلات کی کٹائی سے گریز کریں تاکہ سیلاب کے خطرات ختم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ سوات ایک خوبصورت علاقہ ہے۔ جہاں ماضی میں ملکی و غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گزشتہ کچھ برسوں سے علاقے میں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث سیاحت کو شدید نقصان پہنچا لیکن اب الحمد اللہ سوات ایک پر امن وادی بن چکی ہے۔ میلے کی افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح موجود تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا دورہ سوات، دہشت گردی میں تباہ سنگو ٹہ مشنری سکول کا دورہ، سکول کیلئے 5 لاکھ روپے نقد گرانٹ دیدی۔ گورنر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اب دوبارہ سنگوٹہ سکول آکر انتہائی خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستانی قوم کی دشمن ہے اور اس نے وادی سوات میں سکولوں کو تباہ کرنے کا مقصد طلباء کو تعلیم سے روکنے کی کوشش تھی جو حکومت نے ناکام بنادی وادی سوات میں اب دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 275458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش