QR CodeQR Code

پشاور خودکش دھماکہ، نمائندہ اسلام ٹائمز کے والد بھی زخمیوں میں شامل

21 Jun 2013 16:44

اسلام ٹائمز: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سید مجاہد حسین زیدی کا آپریشن جاری ہے، تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے فیصل کالونی میں قائم جامعۃ الشہید عارف الحسینی کے احاطے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ابتک کی اطلاع کے مطابق 14 افراد شہید جبکہ 30 کے لگ بھگ زخمی ہوگئے ہیں۔ ان زخمیوں میں اسلام ٹائمز پشاور کے نمائندے عدیل عباس زیدی کے والد گرامی سید مجاہد حسین زیدی بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سید مجاہد حسین زیدی کا آپریشن جاری ہے، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ نمائندہ اسلام ٹائمز کے مطابق خودکش دھماکے کے باعث ان کے والد گرامی کی ایک ٹانگ پر گہرے زخم آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 275539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275539/پشاور-خودکش-دھماکہ-نمائندہ-اسلام-ٹائمز-کے-والد-بھی-زخمیوں-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org