QR CodeQR Code

قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نکالنے کا دعویٰ کرنیوالوں نے آتے ہی کشکول پکڑ لیا، سید منور حسن

21 Jun 2013 22:44

اسلام ٹائمز: منصورہ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کی خاطر عالمی ادارے کی شرائط پر بجلی پر دی گئی سبسڈی بھی ختم کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے انتخابات کے دوران قوم سے کیے وعدوں کو پہلے آٹھ دنوں میں ہی بھلا دیا، کشکول توڑنے اور قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نکالنے کا دعویٰ کرنے والوں نے آتے ہی کشکول پکڑ لیا، منصورہ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کی خاطر عالمی ادارے کی شرائط پر بجلی پر دی گئی سبسڈی بھی ختم کر دی، جبکہ بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے بجائے ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب امداد کے حصول کے لیے مالیاتی اداروں کی شرط پر انگریزی کو بھی ذریعہ تعلیم بنا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 275621

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275621/قوم-کو-آئی-ایم-ایف-کی-غلامی-سے-نکالنے-کا-دعوی-کرنیوالوں-نے-آتے-ہی-کشکول-پکڑ-لیا-سید-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org