QR CodeQR Code

امریکی سی آئی اے کی جانب سے شامی باغیوں کو تربیت دینے کا انکشاف

22 Jun 2013 07:32

اسلام ٹائمز: اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے امریکی عہدے دار اور باغیوں کے رہنماوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ادارے اردن اور ترکی میں شامی باغیوں کو تربیت دیتے ہیں۔ 2 ہفتے کے کورس میں 20 سے 45 افراد شریک ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ شامی باغیوں کو کئی مہینوں سے تربیت دے رہا ہے، امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے اور امریکی اسپیشل فورسز گذشتہ سال نومبر سے شامی باغیوں کو تربیت دے رہی ہیں۔ امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے امریکی عہدے دار اور باغیوں کے رہنماوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ادارے اردن اور ترکی میں شامی باغیوں کو تربیت دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق باغیوں کو طیارہ شکن اور ٹینک شکن ہتھیار چلانے کی تربیت دی جاتی ہے۔ 2 ہفتے کے کورس میں 20 سے 45 افراد شریک ہوتے ہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما کچھ عرصے قبل شامی باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں، تاہم اس اعلان سے پہلے بھی تربیتی پروگرام جاری تھا۔ وائٹ ہاوس اور سی آئی اے نے خبر پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 275670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275670/امریکی-سی-آئی-اے-کی-جانب-سے-شامی-باغیوں-کو-تربیت-دینے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org