0
Saturday 22 Jun 2013 07:55

ملتان،ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان،ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنر ل قائد وحدت، ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی پشاور میں نماز جمعہ پر ہونے والے خود کش حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہر ے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہورحیدری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید دلاور عباس زیدی اور ثقلین نقوی نے کی۔ مظاہرین نے پشاور میں نماز جمعہ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کے دوران ٹریفک بلاک کردی۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس واقعہ میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہونے والا دھماکہ نئی قائم ہونے والی حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ نئی حکومت نے اپنے منشور میں عوام سے امن کے قیام کا وعدہ کیا تھا جس میں وہ تاحال ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اگر امن قائم نہیں کرسکتا تو اسے مستعفی ہونا ہی مناسب ہوگا۔ اس سے پہلے حکومت کے متعلق کہا جارہا تھا کہ پی پی کی حکومت کمزور ہے جبکہ اس وقت تو حکومت کمزور نہیں، بلکہ عوام کی بھاری حمایت سے قائم ہوئی ہے، اسکے باوجود بھی دھماکوں کا سلسلہ نہیں رکتا، چنانچہ حکومت یا تو شیعوں کا تحفظ یقینی بنائے یا مستعقی ہوجائے۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ آج پشاور بم دھماکہ نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے زخم کو پھر سے تازہ کر دیا ہے، 25برس قبل اسی مقام پر ہمارے ہر دل عزیز قائد کو امریکی ایجنٹوں نے حالت وضو میں خون میں غلطاں کیا تھا اور آج اسی مقام پر ان کے دو پوتے سید علی مہدی حسینی ولد سید علی حسینی شہید ہو گئے اور سید علی رضا حسینی ولد سید علی حسینی شدید زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 275675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش