QR CodeQR Code

سانحہ پشاور کے خلاف ایس یو سی اور جے ایس او کا ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

22 Jun 2013 08:07

اسلام ٹائمز: مظاہرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر حیدر عباس نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے خلاف سورج میانی ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر حیدر عباس نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور سے سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان کھڑا ہوا ہے۔ حکومت تشیع کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ پشاور میں ہونے والے سانحے نے ایک بار یزیدیت کو بے نقاب کیا ہے کہ آج بھی حسینیت کے خوف میں یزیدیت اپنے ناپاک عزائم رکھتی ہے۔ حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بجائے سخت ایکشن لے۔


خبر کا کوڈ: 275678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275678/سانحہ-پشاور-کے-خلاف-ایس-یو-سی-اور-جے-او-کا-ملتان-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org