QR CodeQR Code

چوہدری نثار بیانات کی بجائے کچھ کرکے دکھائیں، حافظ حسین احمد

22 Jun 2013 08:26

اسلام ٹائمز: ٹیکسلا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی سیکیورٹی اداروں پر گرفت نہ ہونے کے برابر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ بلوچستان صرف اور صرف پائیدار امن کے ساتھ ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ اسے پاکستان کا مسئلہ سمجھ کر سنجیدگی سے حل کیا جائے۔ سیکیورٹی اداروں کا وزارت داخلہ کی جانب سے اجلاس منعقد کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وزارت داخلہ کی سیکیورٹی اداروں پر گرفت نہ ہونے کے برابر ہے۔ وزیر داخلہ کے بیانات اپوزیشن کے زمانے میں اچھے لگتے تھے، اب وہ اقتدار میں ہیں اب انہیں بحیثیت ذمہ دار عہدیدار کچھ کرکے دکھانا چاہیے اور داخلی امن کیلئے روایات سے ہٹ کر اقدامات لینے چاہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعیب ندیم مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستا ن میں جنگ ہار چکا ہے، اب وہاں سے امریکہ کا انخلاء پاکستان کے لئے بڑا امتحان ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 275685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275685/چوہدری-نثار-بیانات-کی-بجائے-کچھ-کرکے-دکھائیں-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org