0
Saturday 22 Jun 2013 10:13

مغربی ممالک عرصہ دراز سے شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، ولادیمیر پیوٹن

مغربی ممالک عرصہ دراز سے شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، ولادیمیر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے شامی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی کا موضوع نیا نہیں، بلکہ ان ممالک نے عرصہ دراز سے شامی باغیوں کی اسلحہ کی فراہمی شروع کر رکھی ہے۔ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یورپی ممالک کے کم از کم 600 افراد شامی باغیوں کے ساتھ مل کر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ روس کے نیوز چینل رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سن پیٹرز برگ میں ہونے والی انٹرنیشنل اکنامک کانفرنس میں کہا ہے کہ روس اور یورپی ممالک کے کم از کم 600 افراد شامی باغیوں کے ساتھ مل کر بشار الاسد کے حکومت کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ 
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بشار الاسد شامی عوام کے ساتھ نہیں لڑ رہا بلکہ وہ غیر ملکی دہشتگردوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر سخت پریشانی ہے کہ بشار الاسد کے حکومت سے علیحدگی کی صورت میں شام میں خظرناک سیاسی خلا پیدا ہوجائے گا، روسی صدر نے دوبارہ اپنے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے شامی باغیوں کو اسلحہ کی ترسیل مدتوں پہلے سے شروع ہوچکی تھی۔ یاد رہے کہ مغربی ممالک نے کچھ عرصہ پہلے ہی شامی حکومت مخالف مسلح باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں بحث کا آغاز کیا ہے، جبکہ ایسی کئی مستند رپورٹس موجود ہیں جن کے مطابق مغربی ممالک نے عرصہ دراز سے شامی باغی دہشتگردوں کو اسلحہ کی ترسیل شروع کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 275696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش