0
Saturday 22 Jun 2013 12:02

بلاول بھٹو زرداری کی پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

بلاول بھٹو زرداری کی پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور کے علاقے فیصل کالونی میں قائم جامعہ الشہید عارف الحسینی کے احاطے میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے نماز جمعہ پر خود کش حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ان کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد عناصر مذہبی عبادت گاہوں، مدارس اور مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں، ایسے سفاک لوگ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ میں شہید افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ دریں اثناء بلاول بھٹو زراری نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 275714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش