0
Saturday 22 Jun 2013 18:04

پشاور میں نمازیوں پر حملہ اور کراچی میں رکن سندھ اسمبلی کا قتل پاکستان کیخلاف سازش ہے، سلیم ضیاء

پشاور میں نمازیوں پر حملہ اور کراچی میں رکن سندھ اسمبلی کا قتل پاکستان کیخلاف سازش ہے، سلیم ضیاء
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء نے کراچی میں دہشت گردی کی تازہ لہر اور شہر قائد میں روزانہ درجنوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بننے شروع کر دیئے ہیں۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال تباہ کن حد تک خراب ہو چکی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے بجائے کسی مخصوص ایجنڈے کی تکمیل میں کوشاں نظر آتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی میڈیا سیل میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سلیم ضیاء نے کہا کہ گیارہ مئی کے انتخابات سے آج تک کراچی میں روزانہ درجن سے زائد بے گناہ اور معصوم شہری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں۔ حد تو یہ ہو گئی ہے کہ حکمران پیپلز پارٹی کی سابق اتحادی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی بھی نامعلوم دہشت گردوں کی گولیوں کا نشان بن گئے ہیں۔
 
سلیم ضیاء نے کہا کہ پشاور میں نماز جمعہ پر خود کش حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت اور کراچی میں رکن صوبائی اسمبلی کے قتل کو پاکستان کے خلاف گہری سازش کا حصہ سمجھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کی قیادت اور کارکنان کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی کے قتل اور پشاور میں امام بارگاہ پر دہشت گردی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور کراچی و پشاور کے شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا جن سندھ میں دندناتا پھر رہا ہے لیکن صوبائی حکومت کے وجود کا کہیں کوئی احساس نظر نہیں آتا۔ سلیم ضیاء نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی اور انکے بیٹے کی شہادت پر ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 275810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش