0
Saturday 22 Jun 2013 18:37

رمضان المبارک طاغوتی نظام کی فرمانروائی سے بغاوت کا درس دیتا ہے، افشاں نوید

رمضان المبارک طاغوتی نظام کی فرمانروائی سے بغاوت کا درس دیتا ہے، افشاں نوید
اسلام ٹائمز۔ ناظمہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ حلقہ خواتین افشاں نوید نے کہا ہے کہ قرآن کریم کے عظیم نظام کو نافذ کرکے ہی دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ رمضان المبارک طاغوت اور طاغوتی نظام کی فرمانروائی سے بغاوت کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم آباد زون میں استقبالِ رمضان کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افشاں نوید نے کہا کہ قرآن کریم سے دوری کے باعث اس وقت معاشرے میں انتشار، بگاڑ، بے راہ روی اور بدامنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بابرکت مہینے میں اللہ رب العزت کے سامنے سر جھکا کر مغفرت طلب کی جائے، گناہوں سے توبہ اور ان پر ندامت کا اظہار کیا جائے۔ استقبالِ رمضان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر قران انسٹیٹیوٹ فریدہ گلزار نے کہا کہ امت مسلمہ کی تاریخ شاہد ہے کہ جب اس نے قرآن کریم کو اپنا ہادی اور رہنما بنایا، اپنے سینے سے لگائے رکھا اور اس پر عمل پیرا رہی اس وقت تک اقوام عالم کی امامت و قیادت کی زمام اس کے ہاتھ میں رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ جن برائیوں سے دوچار ہے ان سے نجات صرف قرآن کریم کے سائے میں ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 275818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش