QR CodeQR Code

نئے اسلحہ لائسنس سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد کیا جائیگا، چوہدری نثار

23 Jun 2013 00:28

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جن افراد نے اسلحہ لائسنس کی فیس جمع کرا دی ہے انہیں لائسنس جاری کیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نئے اسلحہ لائسنس سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جو اسلحہ لائسنس جاری ہو چکے ہیں، ان کے اجراء میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں لاکھوں کی تعداد میں اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ہیں، تاہم جن اسلحہ لائسنسز کی پہلے سے منظوری ہو چکی وہ جاری ہوں گے، انہوں نے کہا کہ جن افراد نے اسلحہ لائسنس کی فیس جمع کرا دی ہے انہیں لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور نادرا کی مدد سے لائسنس ہولڈرز کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی، اسلحہ لائسنس پر پابندی ذاتی فائدے یا نقصان کیلئے نہیں لگائی۔


خبر کا کوڈ: 275881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275881/نئے-اسلحہ-لائسنس-سے-متعلق-فیصلہ-پارلیمنٹ-کی-منظوری-کے-بعد-کیا-جائیگا-چوہدری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org