QR CodeQR Code

خیبرپختونخوا اسمبلی ، سپیکر کی عدم موجودگی کیخلاف اپوزیشن کا واک آئوٹ

23 Jun 2013 07:23

اسلام ٹائمز: ۔اپوزیشن نے سپیکر کی غیرحاضری پرایوان سے واک آوٹ کیا،اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہناتھا کہ اپوزیشن حکومتی موقف سنے بغیر تنقید سے گریز کرے ان کا کہناتھا کہ سپیکر ذاتی وجوہات کی بناء پر اسلام آباد میں ہیں ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر اسرارگنڈاپور،شوکت یوسفزئی اور سکندر شیرپاو اپوزیشن کو منا کر واپس لے آئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس ڈپٹی سپیکر امتیاز شاہد قریشی کی صدارت میں جاری ہے ،اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جارہی ہے۔ بجٹ اجلاس میں تین دن سے سپیکر کی غیرحاضری پر اپوزیشن نے شدید تنقید کی اور ایوان سے واک آوٹ کیا۔اے این پی کے ایم پی اے سردراحسین بابک نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر اسد قیصر ملک میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کررہے۔

ان کا کہناتھا کہ اسد قیصر صوابی میں اپنے بھائی کیلئے ضمنی الیکشن کیلئے مہم چلارہے ہیں ۔اپوزیشن نے سپیکر کی غیرحاضری پرایوان سے واک آوٹ کیا،اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہناتھا کہ اپوزیشن حکومتی موقف سنے بغیر تنقید سے گریز کرے ان کا کہناتھا کہ سپیکر ذاتی وجوہات کی بناء پر اسلام آباد میں ہیں ڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر اسرارگنڈاپور،شوکت یوسفزئی اور سکندر شیرپاو اپوزیشن کو منا کر واپس لے آئے۔


خبر کا کوڈ: 275919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/275919/خیبرپختونخوا-اسمبلی-سپیکر-کی-عدم-موجودگی-کیخلاف-اپوزیشن-کا-واک-ا-ئوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org