QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم نے سیاسی میدان میں کئی جماعتوں کو شکست دے کر اپنا تشخص اُجاگر کیا ہے، ناصر عباس شیرازی

23 Jun 2013 16:36

اسلام ٹائمز: ملتان میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ کل تک جو حکومتیں ہمارے مطالبات سننا گوارا نہیں کرتی تھیں وہ آج ہمارے مطالبات ماننے پر مجبور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملتان سمیت پاکستان میں اہم کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کہ جس کی سیاسی عمر ان انتخابات میں صرف دوماہ کی تھی سینکڑوں جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بعض مقامات پر ہمارے اُمیدوارون نے پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام، ایم کیو ایم، سنی تحریک، متحدہ دینی محاذ سمیت کئی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین سے پیچھے رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے سیاسی میدان میں کئی جماعتوں کو شکست دے کر اپنا تشخص اُجاگر کیا ہے۔ کل تک جو حکومتیں ہمارے مطالبات سننا گوارا نہیں کرتی تھیں وہ آج ہمارے مطالبات پورے کرنے پر مجبور ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی مجلس وحدت مسلمین اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 276058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276058/ایم-ڈبلیو-نے-سیاسی-میدان-میں-کئی-جماعتوں-کو-شکست-دے-کر-اپنا-تشخص-ا-جاگر-کیا-ہے-ناصر-عباس-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org