QR CodeQR Code

امریکہ کی طرف سے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت

5 Jun 2010 07:42

اسلام ٹائمز:جوبائیڈن نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی قسم کی رنجش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اسرائیل کی جتنی حامی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرنا اسرائیل کا حق تھا۔امریکی نائب صدر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سکیورٹی مفادات کا تحفظ اسرائیل کا حق ہے۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی شمولیت کے ساتھ اس واقعہ کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ کی اسی طرح تحقیقات ہونی چاہئیں جس طرح جنوبی کوریا کے جنگی جہاز کو ڈبونے کی تحقیقات کی گئی تھیں۔امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی قسم کی رنجش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اسرائیل کی جتنی حامی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔


خبر کا کوڈ: 27608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/27608/امریکہ-کی-طرف-سے-فریڈم-فلوٹیلا-پر-اسرائیلی-جارحیت-حمایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org