QR CodeQR Code

غیر ملکی سیاحوں کا قتل پاک چین تعلقات خراب کرنیکی سازش ہے، دفتر خارجہ

24 Jun 2013 07:06

اسلام ٹائمز: دفتر خارجہ سے جاری بیان میں نانگا پربت کے بیس کیمپ ون وادی فیری میڈو میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کو دہشتگردی اور غیر انسانی فعل قرار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے گلگت فیری میڈوز میں غیرملکی سیاحوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت کے علاقے فیری میڈوز میں غیر ملکی سیاحوں کا قتل دوست ممالک خصوصاً پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات خراب کرنے کی مذموم سازش ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں نانگا پربت کے بیس کیمپ ون وادی فیری میڈو میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کو دہشت گردی اور غیر انسانی فعل قرار دیا گیا ہے، بیان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے اور دہشت گردی کے ظالمانہ فعل پر گہرے دکھ، افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یوکرائن اور چین کے سفیروں سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کا مقصد دوست ممالک سے پاکستان کے تعلقات خراب کرنا ہے، وزیراعظم نے واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 276139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/276139/غیر-ملکی-سیاحوں-کا-قتل-پاک-چین-تعلقات-خراب-کرنیکی-سازش-ہے-دفتر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org