0
Monday 24 Jun 2013 20:29

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان میں چھ نئے کیمپس قائم کریگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان میں چھ نئے کیمپس قائم کریگی
اسلام ٹائمز۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کے فروغ میں شہریوں کی سہولت کیلئے گلگت بلتستان میں چھ نئے کیمپس قائم کریگی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلہ میں مالی سال 2013-14ء کے دوران گلگت اور اسکردو میں نئے کیمپس کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ گلگت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نیو کیمپس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ نے کہا کہ اے او یو آئی ملک میں تعلیم کی ترقی اور بہتری کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ وائس چانسلر اے او یو آئی نذیر احمد سانگی نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک میں تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں بہتری کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 276153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش